حیدرآباد۔18ستمبر(اعتماد نیوز)ضلع گنٹور میں زبردست بارش کے نتیجہ میں کئی
فصلیں تباہ ہوگئیں۔خصوصا امتاوتی‘ پرتی پاڈو ‘نرسا راؤ پیٹ‘ جیسے علاقوں
میں زبردست بارش کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا
پڑا۔یہاں تک کہ
اس علاقہ میں نظم و نسق کے ذرائع منقطع ہوچکا ہے۔ جبکہ ریلوے ٹریک پر پانی
جمع ہونے کی وجہ سے ٹرنوں میں آمد و رفت میں تاخیر بھی ہوئی۔ کئی فصلیں
تباہ ہونے پر کسانوں کے حلقہ میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔